Donate
ARTICLE(URDU)

بپتسمہ کی اصل، حقیقت، اہمیت اور اس کا اطلاق کیا ہے۔؟

Author
AUTHOR

ہم ایمان رکھتے اور اقرار کرتے ہیں کہ یسوع مسیح، جس میں شریعت کی مکمل تکمیل ہوئی، اُس نے ہر دوسرے خون بہانے کے نظام کو، جو کوئی بھی گناہوں کا کفارہ یا شریعت کے تقاضے پورے کرنے کے لیے کچھ کرنا چاہتا یا کر سکتا تھا،اُسکو اپنے بہائے ہوئے خون کے ذریعےپورا کردیا۔اور خون سے کیے جانے والے ختنہ کو منسوخ کر کے اُس کی جگہ بپتسمہ کا ساکرامنٹ (رسم کو) مقرر کیا۔ جس کے ذریعے ہم خدا کی کلیسیا میں شامل کیے جاتے اور  تمام باقی لوگوں اور غیر مذہبوں سے جدا کیے جاتے ہیں،  تاکہ ہم مکمل طور پر اُس کے ہوں جس کی مہر اور  نشان ہم پر لگا  ہے۔  بپتسمہ ہمارے لیے  یہ گواہی بھی ہے کہ خدا، جو ہمارا مہربان باپ ہے، ہمیشہ ہمارا خدا رہے گا۔

اس لئے وہ تمام جو مسیح یسوع کے ہیں، اُنہیں وہ  حکم دیتا ہے کہ وہ پاک پانی سے باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے  بپتسمہ لیں، اس سے خدا ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ جیسے جسم پر پانی  ڈالنے سے پانی جسم کی گندگی کو دور کرتا ہے، جو اُن سب کے جسموں سے ظاہر ہوتی ہے جن پر بپتسمہ کے وقت پانی چھڑکا جاتا ہے، ویسے ہی یسوع مسیح کا خون، روح القدس کے ذریعے، اندرونی طور پر ہماری روح کو پاک کرتا ہے۔اور ہمارے گناہوں کی ساری گندگی کو دھو کر، ہم غضب کے فرزندوں کو نئی  پیدائش کے ذریعے خدا کے فرزند بنا تا ہے۔ یہ کام جسمانی پانی سے نہیں ہوتا، بلکہ خدا کے بیٹے کے قیمتی خون کے چھڑکاؤ سے ہوتا ہے، جو  ہمارا بحیرہ  قلزم ہے۔ جس کے ذریعے ہم فرعون  یعنی شیطان کے ظلم و ستم سے بچ کر روحانی کنعان کی زمین میں داخل ہوتے ہیں۔

لہٰذا، جہاں تک خدا کے خادمین کا تعلق ہے، وہ صرف ظاہری طور پر اس ساکرامنٹ (بپتسمہ) کو ادا کرتے ہیں، مگر  ہمارا خدا اس ساکرمنٹ کی  اصل حقیقت ہمیں عطا کرتا ہے  یعنی وہ تمام پوشیدہ نعمتیں اور فضل، جن سے ہماری روحیں گناہوں کی تمام گندگی اور ناپاکی سے پاک کی جاتی ہیں، ہمارے دل بدلے جاتے اور تسلی سے معمور ہوتے ہیں، اور خدا ہمیں اپنی پدرانہ شفقت کا یقین دلاتے ہوئے، ہماری پرانی انسانیت کی تمام گندگی اور نجاست اُتار کر نئی انسانیت عطا کرتا ہے۔

اسی لیے ہم ایمان رکھتے ہیں کہ جو کوئی ابدی زندگی چاہتا ہے، اُسے صرف ایک ہی بار بپتسمہ لینا چاہیے، اور اسے دوبارہ دہرانا نہیں چاہیے کیونکہ ہم دو دفعہ   پیدا نہیں ہو سکتے۔ اور اس بپتسمہ کا فائدہ  صرف اُس وقت تک محدود نہیں ہوتا جب ہم اسے لیتے ہیں بلکہ یہ پوری زندگی کے لیے مفید رہتا ہے۔اسی لیے ہم اناباپٹسٹس (Anabaptists) کی غلط تعلیم کو رد کرتے ہیں، جو صرف ایک بار بپتسمہ لینے سے مطمئن نہیں ہوتے، اور ایمانداروں کے بچوں کے بپتسمہ کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔

ہم ایمان رکھتے ہیں کہ ہمارے بچوں کا بپتسمہ ہونا چاہیے، وہ بھی خدا کے عہد کے نشان کی مہر حاصل کرنے کے حق دار ہیں،کیونکہ جن وعدوں کی بنیاد پر اسرائیل میں ایمانداروں کے بچوں کو ختنہ  کے ذریعے خدا کے عہد کے نشان کی مہر دی جاتی تھی، وہی وعدے آج ہمارے بچوں کے ساتھ بھی کیے گئے ہیں۔ اور سچ تو  یہ ہے کہ  مسیح نے ایمان داروں کے چھوٹے بچوں کو پاک کرنے کے لیے اپنا خون اُسی طرح بہایا ہے، جیسے اُس نے بالغوں کے لیے بہایا۔

لہٰذا، اُنہیں بھی  خدا کے عہد کے نشان کی وہ مہر اور ساکرامنٹ( بپتسمہ) حاصل ہونا چاہیے جو مسیح نے اُن کے لیے کیا، جیسا خداوند نے شریعت میں حکم دیا کہ بچوں کے پیدا ہونے کے فوراً بعد ایک برے کی قربانی کی جائے جو اُن کے لیے یسوع مسیح کے دکھ اور موت میں شامل ہونے کا نشان تھا۔ یہی یسوع مسیح کا ساکرامنٹ تھا۔

مزید، بپتسمہ ہمارے بچوں کے لیے وہی کام کرتا ہے جو ختنہ یہودیوں کے لیے کرتا تھا، اسی لیے پولس بپتسمہ کو “مسیح کا ختنہ” کہتا ہے۔

بیلجک اقرارِ الایمان (Belgic Confession of Faith)

آرٹیکل 34