Donate
ARTICLE(URDU)

حقیقی کلیسیا کون ہے اور اس کا آغاز کب ہوا۔۔؟

Author
AUTHOR

:پاک کیتھولک (عالمگیر) کلیسیا

ہم ایمان رکھتے اور اقرار کرتے ہیں کہ ایک ہی کیتھولک یعنی عالمگیر کلیسیا ہے، جو ایک مقدس جماعت اور سچے مسیحی ایمانداروں کا اجتماع ہے ۔جو یسوع مسیح میں اپنی مکمل نجات کے منتظر ہیں، جنہیں اُس کے خون سے دھویا گیا، اور روح القدس سے پاک کیا گیا اور مہر لگائی گئی۔

یہ کلیسیا دنیا کے آغاز سے موجود ہے اور دنیا کے آخر تک قائم رہے گی، یہ بات اس حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ یسوع مسیح ایک ازلی بادشاہ ہے جو اپنی رعایا کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ خدا اپنے فضل سے اس مقدس کلیسیا کو دنیا کی تمام طاقتوں اور غضب سے محفوظ رکھتا آیا ہے۔ اگرچہ دنیا کی تاریخ میں کبھی کبھار انسانی نگاہ میں یہ بہت چھوٹی اور کمزور نظر آتی ہے، گویا جیسے مکمل طور پر مٹ گئی ہو۔ مثال کے طور پر، اخیاؔب کے خطرناک دور میں خداوند نے اپنے لیے سات ہزار ایسے لوگوں کو محفوظ رکھا جنہوں نے بعل کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے۔

پس یہ مقدس کلیسیا کسی خاص جگہ، قوم یا ملک تک محدود نہیں ہے، بلکہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ پھر بھی یہ ایمان کی قوت سے، ایک ہی دل و دماغ اور ایک ہی روح میں متحد اور قائم ہے۔

بیلجک اقرارِ الایمان (Belgic Confession of Faith)

آرٹیکل 27